ایمزٹی وی (تعلیم) پنجاب کی طرز پر میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ایک لاکھ روپے فی کس دینے کی تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں 16دسمبر کو منعقد کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ میٹرک اورانٹر کے پہلی پوزیشن لانے والے طالبعلم کو ایک لاکھ روپے فی کس کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی دیں گے۔ تاہم ٹیکنیکل بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ انعامات سے محروم رہیں گے کیوں کہ ٹیکنیکل بورڈ گورنر کے ماتحت ہے۔ جب کہ باقی تمام بورڈز وزیر اعلیٰ ہاوس کے ماتحت ہیں، 2014ء میں سندھ کے 6 میٹرک اورانٹربورڈز کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کی تعداد 38 ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی وہ واحد بورڈ ہے جس کے پہلی پوزیشن ہولڈرز کی تعداد 10 ہے جس کی وجہ ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات کو جدا کرنا ہے۔ کراچی بورڈ کے 10 پوزیشن ہولڈرز میں پری میڈیکل کی بھوانہ بائی اور مہرین، محمد زبیر، پری انجینئرنگ کے محمد سنین حسن، جنرل گروپ کے حارث سلیم، کامرس ریگولر کے اشیش کمار، کامرس پرائیویٹ کی وراثہ اسلم، آرٹس ریگولر کی آمنہ اسلم، آرٹس پرائیویٹ کی صباء ادریس اور خصوصی طلبہ میں سعد شامل ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کراچی میں سائنس گروپ میں مروہ تنویر، جنرل کی حافظہ صدیقی اور سماعت سے محروم طلبہ کے پوزیشن ہولڈرز احمد خان شامل ہیں۔ لاڑکانہ بورڈ سے جیا، محسن علی شاہ، ممتاز، احسن عباس، پریسا، مہر بانو، سکھر بورڈ سے ثناء اللہ، رضوان احمد، خالدہ خاتون، سبحان خان، سمیرا گل، فریحہ تبسم اور علی حسن، حیدرآباد تعلیمی بورڈ سے حورین، سید عارض مہدی، خانسا داد، فاروق عظیم، پارس بانو، آمنہ شمیم اور تسلیم جبکہ سکھر بورڈ سے نیل کنٹھ ، ولویرسنگھ ، حمیدہ، زرتاشا فاروق، تخیتا اشرف اور جان محمد شامل ہیں ۔
وزیراعلی سندھ 16 دسمبر کو پوزیشن ہولڈر طلبہ کوایک لاکھ روپے فی کس دینگے
- 02/12/2014
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 2050 K2_VIEWS
Leave a comment