جمعرات, 02 مئی 2024


وائس چانسلرکےلئےسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی تلاش ختم

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) کے نئے وائس چانسلر کاانتخاب ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ چار سالوں کے لیے بطور وائس چانسلر کی منظوری دی
 
اس تاریخی ادارے اور بانی پاکستان کی مادر علمی کے لئےڈاکٹر مجیب الدین میمن دوسرے شخص ہیں جووائس چانسلر مقررکیے گئے ہیں، وہ پیر 17 آگست سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
 
ڈاکٹر مجیب الدین میمن ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر منتخب ہونے سے قبل سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے رہے تھے۔
 
ڈاکٹرمجیب الدین میمن نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں اگست 1988 میں مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر اپنے تعلیمی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد قائداعظم میرٹ اسکالرشپ حاصل کرکے برطانیہ کی معروف سسیکس یونیورسٹی کے تھرمو فلوئیڈ میکینکس ریسرچ سینٹر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں وہ 1995 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر،سال 2000 میں پروفیسر مقرر ہوئے اور پھر 2013 میں میریٹوریئس پروفیسر (بی پی ایس 22) بنے۔
 
ڈاکٹر میمن نے مختلف ممالک میں بین الاقوامی کانفرنسز میں تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں جس میں امریکہ ، آسٹریلیا ، اٹلی ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، سنگاپور اور رومانیہ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر مجیب کو بطور گیسٹ اسپیکر مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز ، سیمیناروں اور ورکشاپس میں باقاعدگی سے مدعو کیا جاتارہا ہے۔
 
ڈاکٹر مجیب الدین میمن کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 2008 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے بہترین یونیورسٹی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ جامعہ کی فیکلٹی اور اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر مجیب الدین میمن کی بطور وائس چانسلر ایس ایم آئی یو تقرری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment