اتوار, 24 نومبر 2024


اسمارٹ فون میں اسٹوریج میں اضافہ کریں

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سام سنگ کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں کافی نئے فیچرز رکھے گئے ہیں جو گلیکسی ایس سیون کا حصہ نہیں۔ یہاں تک کہ اس میں ایک فیچر ایسا ہے جو اب تک کسی سام سنگ فون میں موجود نہیں تھا جو ہے ایک آئی آر آئی ایس اسکینر۔ یہاں اس کے چند بہترین فیچرز کا ذکر کیا جارہا ہے۔

آئی آر آئی ایس اسکینر پہلی بار کسی بھی سام سنگ فون میں آئی آر آئی ایس اسکینر کو دیا گیا جو صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو موثر طریقے سے ممکن بناتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر ایک نیئر انفرا ریڈ اسکینر موجود ہے جو آنکھوں کے ذریعے اس فون کو ان لاک کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس اسکینر کی مدد سے ایسا محفوظ فولڈر تشکیل دیا جاسکتا ہے جس میں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا رکھا جاسکتا ہے۔

واٹر ریزیزٹنس گلیکسی ایس 7 کی طرح نوٹ 7 کو بھی سام سنگ نے پانی سے بچانے کے لیے تحفظ فراہم کیا ہے، ایک میٹر پانی میں تیس منٹ تک رکھنے پر بھی ڈیوائس میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی، صارفین کو کھلے ہوئے حصے جیسے ہیڈ فون جیک، چارجنگ پورٹ یا پین سلاٹ کو بھی ڈھانکنے کی ضرورت نہیں۔

جی آئی ایف اس فون میں آپ کسی بھی ویڈیو کو فوری طور پر شیئر کے قابل جی آئی ایف میں محض اسے سلیکٹ کرکے تبدیل کرسکتے ہیں، ایک بار ایسا کرنے کے بعد آپ جی آئی ایف کی رفتار منتخب کرسکتے ہیں، فریمز ہٹانے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

آل ویز آن اسکرین آپ کو وقت، کیلنڈ یا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے فون کی پاور آن کرنے کی ضرورت نہیں، جب فون لاک ہوتا ہے تو اس کی امولیڈ اسکرین کم پاور پر چلنے والے آل ویز آن موڈ میں چلی جاتی ہے، سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس اسکرین کے بیٹری پر اثرات نہ ہونے کے برابر مرتب ہوتے ہیں۔

اسٹوریج میں اضافہ گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ 5 کے مقابلے میں اس بار سام سنگ نے نوٹ 7 میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ رکھا ہے ، جس کے ذریعے فون کی اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment