اتوار, 24 نومبر 2024


770 سے 800 ڈالرز کے درمیان والا اسمارٹ فون

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سام سنگ نے اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرا دیا ہے۔ اس طرح یہ اطلاع درست ثابت ہوگئی کہ سام سنگ کی جانب سے نوٹ 5 کے بعد سکس کی بجائے گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا جس کا مقصد اسے گلیکسی ایس 7 اور ایس سیون ایج کے برابر لانا ہے۔

سام سنگ کے اس نئے فون میں بیشتر فیچرز نوٹ 5 کے ہی ہیں تاہم ایس سیون ایج کا زبردست واٹر پروف فیچر بھی اپنایا گیا ہے۔ یہ فون سام سنگ کی نوٹ سیریز کی سب سے بہترین ڈیوائس قرار دیا جارہا ہے جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور پتلا ہے۔

نیویارک میں ایک تقریب کے دوران اسے متعارف کرایا گیا اور سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس فون کے لیے اس نے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پر پوری توجہ دی ہے تاکہ صارفین اس میں نمایاں فرق محسوس کرسکیں۔

اس میں گلاس ڈسپلے، گلاس بیک سائٹ، دونوں اطراف ایج اسکرین (جو نوٹ سیریز میں پہلی بار دی گئی ہے)، کوالکوم سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم، تیز تر چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ، پہلے مقابلے میں 12 میگاپکسلز کا بہتر کیمرہ جو ایس سیون سیریز میں بھی موجود ہے۔

یہ ڈیوائس بھی ایک میٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک رہنے کے باوجود خراب نہیں ہوتی جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈز کو بھی سپورٹ کرتی ہے اور یہ دونوں وہ فیچرز ہیں جو گزشتہ سال کے نوٹ فائیو میں نہیں تھے۔ اس فون میں انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جو کہ ایس سیون میں صرف 32 جی بی ہے جبکہ اس کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کے ساتھ گزشتہ سال کے نوٹ فائیو سے طاقتور ہے۔

اس میں کواڈ ایچ ڈی سپر امولیڈ ڈسپلے (2560 x 1440) پکسلز ریزولوش، 5.7 انچ اسکرین اور نوٹ فائیو کے مقابلے میں 2.2 ملی میٹر زیادہ پتلا ہے۔ اس ڈیوائس میں سام سنگ نے پہلی بار یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس میں ایک نیا آئی آر آئی ایس اسکینر بھی رکھا گیا ہے جو آنکھوں کے ذریعے فون ان لاک کرتا ہے جبکہ اس کا انفراریڈ کیمرہ انتہائی کم روشنی میں بھی بہترین رزلٹ فراہم کرتا ہے۔آئی آر آئی ایس اسکینر ایپس، تصاویر، نوٹس اور دیگر مواد کو لاک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

اور چونکہ یہ نوٹ سیریز کا فون ہے اس لیے سام سنگ ایس پین بھی موجود ہے جسے اس بار اپ ڈیٹ کرکے واٹر ریزیزٹنس، فائنر پوائنٹ اور پہلے سے زیادہ بہتر پریشر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے چند منفید سافٹ ویئر فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔ یہ فون اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے مگر سام سنگ کا کہنا تھا کہ اسے مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ 7.0 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

یہ فون 4 رنگوں، بلیک، سلور، یونیک بلیو اور گولڈ میں 19 اگست سے امریکا میں دستیاب ہوگا جس کے بعد اسے دنیا کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ نے ابھی اس کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس ڈیوائس کی قیمت سابقہ نوٹ ڈیوائسز کے برابر اور ایس سیون ایج سے زیادہ ہوگی یعنی 770 سے 800 ڈالرز کے درمیان۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment