اتوار, 24 نومبر 2024


اسمارٹ فون کے بعد حاجیوں کے لیے اسمارٹ چھتری تیار

ایمز ٹی وی (سائنس ٹیکنالوجی) سعودی اور فلسطینی کمپنی نے مشترکہ طور پر حاجیوں کے لیے ایک اسمارٹ چھتری تیار کی ہے جس میں شمسی توانائی سے بجلے بنانے والے سیل لگائے گئے ہیں جب کہ چھتری میں لگا چھوٹا پنکھا سخت گرمی میں ہوا دیتا ہے اور چھتری کے ہینڈل میں موجود یوایس بی پورٹس سے موبائل بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ الیکٹرانک چھتری میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے اس کے ذریعے حج پر جانے والے خواتین و حضرات ایک دوسرے کو ان کی موجودہ مقام کے لحاظ سے جان سکیں گے۔ حج کے عظیم اجتماع سے لوگ اپنے عزیزوں سے بچھڑ جاتے ہیں اور خصوصاً بزرگ افراد کو اس ضمن میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر الیکٹرانک چھتری میں 7 اہم اشیا شامل ہیں ۔ یعنی اس میں شمسی سیل، پنکھا، جی پی ایس نظام، یوایس بی چارجر، اسٹک اور لائٹ موجود ہے جو اندھیرے میں روشنی کرتی ہے اور رات کے وقت حاجی اس کی روشنی میں بہتر سفر کرسکیں گے۔ دوسری جانب شمسی سیل اتنی توانائی بناتے ہیں جو مناسب وقت میں موبائل فون کو چارج کرسکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو میں کمپنی کی نائب سربراہ منال دندس اسمارٹ چھتری کے خواص بتارہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment