اتوار, 24 نومبر 2024


آلودگی سے اب انسانی دماغ بھی محفوظ نہیں رہا

ایمز ٹی وی (صحت) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے پہلی بار انسانی دماغ میں آلودگی کے باریک ذرّات ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی محققین کو ایک حالیہ تحقیق کے دوران دماغ کے ریشوں کے بعض نمونوں میں آلودگی کے باریک ذرّے ملے ہیں۔ آئرن آکسائیڈ کے یہ ذرے الزائمر جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ان نتائج کو خوفناک حد تک حیران کن قرار دیا ہے اور فضائی آلودگی کے سبب صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں نئے سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ اس سے پہلے فضائی آلودگی کے پھیپھڑوں اور دل پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے۔ نئی تحقیق سے پہلی بار ایسے شواہد ملے ہیں کہ فضائی آلودگی دماغ تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

لانکیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے سینتیس افراد کے دماغ کے ریشوں کا جائزہ لیا جن میں سے انتیس میکسیکو سٹی میں مقیم رہے اور وہیں انتقال ہوا۔ یہ جگہ فضائی آلودگی کے حوالے سے بدنام ہے جبکہ باقی آٹھ افراد کا تعلق مانچسٹر سے تھا۔ رواں سال عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ فضائی آلودگی سے صرف برطانیہ میں ہی سالانہ پچاس ہزار افراد آلودہ فضا سے جڑے مسائل کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment