اتوار, 24 نومبر 2024


دو کیمروں والا انوکھا فون متعارف کرادیا گیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون وی 20 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے وی 10 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔ وی 10 اپنے ڈیزائن، ڈوئل کیمرہ لینس اور بہتر آڈیو میوزک پلے بیک جیسے فیچرز کی وجہ سے پسند کیا گیا تھا اور اس نئے فون میں بھی ان کو برقرار رکھتے ہوئے چند اور اچھے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔

اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ناﺅ گیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور یہ آئی فون سیون سے قبل جاری کیا گیا ہے جو بظاہر ایپل کو سخت ٹکر دینے کی کوشش لگتا ہے دیکھنے میں یہ فون رواں سال کے ایل جی فون جی فائیو سے کافی ملتا جلتا ہے تاہم اس میں موڈیولر فیچر کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ سادہ ڈیزائن کو ترجیح دی گئی ہے۔ ایل جی کا دعویٰ ہے کہ اس کی باڈی اتنی مضبوط ہے کہ ہاتھ سے نیچے گرنے پر بھی اسے کچھ نہیں ہوگا۔

اس فون کی خاص بات اس کا کیمرہ ہے، جس میں وی ٹین کی طرح 2 سیلفی کیمرے تو نہیں دیئے گئے بلکہ پانچ میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ فرنٹ پر موجود ہے تاہم اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ موجود ہے جو کہ 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسلز کیمروں پے مشتمل ہے جبکہ آپرچر ایف 2.8 کے ذریعے کسی تصویر کی باریکیوں کو بھی بہترین انداز سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment