جمعرات, 02 مئی 2024


فرنٹ کیمرہ زندگی میں خوشی اور اعتماد بڑھانے کا راز

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کو آپ جتنا مرضی برا کہہ لیں مگر فرنٹ کیمرہ زندگی میں خوشی اور اعتماد بڑھانے کا راز ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سلیفی لینے اور تصاویر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی عادت نفسیاتی اور جذباتی کیفیات پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 41 طالبعلموں پر تجربات کیے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سیلفی لینے والے افراد کے مزاج پر اس عادت کے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے، وہ زیادہ پراعتماد اور زندگی میں زیادہ مطمئن نظر آئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ ابھی چھوٹے پیمانے پر کی گئی تحقیق ہے تاہم اس سے ٹیکنالوجی کے استعمال کے اثرات کا اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے مختلف رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سیلفی لینا ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ سیلفی کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر ہمارے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مثبت اثرات کی حامل عادت بھی ہے اور لوگوں کو زیادہ پراعتماد بناتی ہے۔ یہ تحقیق جریدے جرنل سائیکولوجی آف ویل بینگ میں شائع ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment