جمعہ, 19 اپریل 2024


مشروبات میں شکر کی ذیادہ مقدار دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے

ایمز ٹی وی (صحت) واشنگٹن میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مشروبات میں فروکٹس (چینی کی ایک قسم) کا ذیادہ مقدار دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکر کا ذیادہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھاتی ہے یونیورسٹی آف کیلوفونیا کی محقیق کہتی ہیں کہ مشروبات میں فروکٹس کا استعمال صحت کیلئے مضر ہے اور دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے دوسری جانب برطانوی ماہرغذائیت زوئی ہارکومب کا کہنا ہے کہ شکر کا غذا کے طورپربے جا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرہے جب کہ شکر کا زیادہ استعمال کرنے والے غذائی اجزاء سے محرومی کے ساتھ ساتھ موٹا پے کا شکاربھی ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروکٹس والے مشروبات کے صرف 2 ہفتے کے استعمال سے ہی دل کی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جبکہ امریکی محقیق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئیے سکر اک ذیادہ استعمال نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے بلکہ مشروبات اور شکر کے استعمال سے نوجوانوں میں سست روی ،اور یادداشت کمزور ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ امریکہ کے ہی محقیقین کا کہنا ہے کہ مشروبات میں شکر کا استعمال ذہنی تناؤ کا بھی باعث بنتا ہے  

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment