پیر, 25 نومبر 2024


روبوٹ نے سیاسی جلسے میں ہل چل مچادی


ایمزٹی وی(ٹیکنا لوجی) روس میں پولیس نے ایک روبوٹ کو سیاسی جلسے سے گرفتار کیا جب کہ اس سے قبل بھی یہ روبوٹ شہری زندگی اور معمولات میں گڑبڑ پھیلاچکا ہے۔
یہ روبوٹ روسی پارلیمانی امیدوار ویلری کالاشیو کے سیاسی جلسے میں عوامی رائے جمع کررہا تھا اور وہ سیاسی مقاصد میں مشغول تھا۔ جون میں یہ روبوٹ پرم شہر کی ایک تجربہ گاہ سے فرار ہوکر باہر نکل گیا تھا اور سڑکوں پر بھٹک رہا تھا جب کہ اس دوران اس نے کئی مقامات پر ٹریفک جام کردیا تھا۔

پولیس نے اس روبوٹ کو انڈر گراؤنڈ ٹرین اسٹیشن کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ فیس بک ویڈیو کے مطابق روبوٹ کو چند لوگوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پاس ہی 2 پولیس اہلکار ہیں جن میں سے ایک نے روبوٹ کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی ۔ ویڈیو میں ایک شخص نے پولیس اہلکار سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی روبوٹ کو جیل میں ڈالیں گے؟ تو اس پر جواب ملا کہ نہیں! ہم اسے میٹرو اسٹیشن سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جس وقت پولیس نے پروموبوٹ کو گرفتار کیا وہ روسی سیاستدان ویلری کالاشیو کے حق میں سیاسی مہم چلارہا تھا۔ امیدوار کے مطابق لوگ روبوٹ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنی مہم کے لئے اس کا انتخاب کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment