بدھ, 27 نومبر 2024


ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پلان پر عملدرآمد میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، شہباز شریف

ایمز ٹی وی ( صحت )پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کو ہدایت کی ہےکہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئےتمام متعلقہ محکمے اورادارے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی سےکہاہےکہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

ان کاکہناتھاکہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائےاورگزشتہ برسوں کی طرح جذبےاور محنت سےکام کیاجائے۔

شہباز شریف نےکہاکہ پلان پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment