منگل, 17 ستمبر 2024


5لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکا ہدف کامیاب

ایمز ٹی وی ( صحت) بلوچستان کے 10مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی، ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم آج سےشروع ہوگئی۔

بلوچستان کے12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 24اکتوبر کو شروع ہوئی،10 مختلف اضلاع میں مہم گزشتہ روز مکمل ہوگئی تاہم ان میں قلعہ عبداللہ اور پشین میں یہ مہم جاری ہےاور آج اس کا آخری روز ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کوئٹہ میں ملتوی کی جانےوالی مہم آج سے شروع ہوگئی، مہم کے دوران 5لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیاگیا ہے۔

مہم کےلئےایک ہزار 740 موبائل ٹیمیں، 90فکس ٹیمیں اور 77ٹرانزٹ پوائنٹ ہوں گے ،مہم کےلئےپولیس، ایف سی سیکورٹی کےاہلکار فرائض سرانجام دے رہےہیں۔ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم آئندہ منگل یکم نومبر تک جاری رہے گی۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment