ایمزٹی وی (صحت) انسانی جسم میں 70 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے روزانہ اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت مند زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔پانی انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی کا تصور نہ صرف ناممکن ہے بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بھی اس کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے جو کہ انسان کو بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور تندرست و توانا زندگی بھی فراہم کرتا ہے۔ انسانی جسم میں پانی کا بہاؤ نہ صرف توانائی پیدا کرتا ہے بلکہ اعصاب کو نقل و حرکت منتقل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق پانی انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور جلد کو تازگی مہیا کر کے اسے نرم، ملائم اور خوب صورت بناتا ہے جب کہ خون کو تازہ آکسیجن کی فراہمی کے ذریعے چہرے کو شگفتگی بھی بخشتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے انسانی جسم سے روزانہ تقریبا 4 لیٹر پانی کا اخراج ہوتا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ اتنی ہی مقدار میں جسم کو روزانہ پانی فراہم کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاجائے اور ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزاری جائے۔
تندرست وتوانا زندگی کے لیے روزانہ 4 لیٹر پانی پینا ضروری ہے، ماہرین طب
- 05/01/2015
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 2418 K2_VIEWS
Leave a comment