ھفتہ, 23 نومبر 2024


ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کردیا

ایمز ٹی وی(صحت) ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے پر ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹرز کا اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے جبکہ دیگر ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment