ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام نئے سائبر حملے کیلئے تیار ہوجائیں، سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون، گھڑیاں، ٹی وی اور فٹنس ٹریکرز کے ذریعے لوگوں کی ذاتی معلومات چوری کر کے ان سے تاوان لینے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر، ای میلز اورصحت سے متعلق معلومات کی حامل ڈیوائسز حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
نیشنل کرائم ایجنسی اور سائبر سیکیورٹی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جتنی زیادہ ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا اس سے جرائم کے مواقع اتنے ہی زیادہ بڑھیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جرم کا ارتکاب کرنے والے گینگز ویسی ہی اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات استعمال کرتے ہیں جو ریاست اپنے اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں اکیس لاکھ ڈیوائسز استعمال ہورہی ہیں جو دوہزار بیس تک انٹرنیٹ سے منسلک ہوجائیں گی۔