اتوار, 24 نومبر 2024


مسیحا پھر سراپاء احتجاج بن گئے

 

ایمزٹی وی(پشاور) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری کے لئے وارڈزاوراوپی ڈیزسمیت سرجیکل وارڈز، میڈیکل وارڈ، آرتھوپیڈک اورایمرجنسی سمیت دیگرملحقہ وارڈزکو بھی بند کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے رہائش سمیت سیکیورٹی کے انتظامات بھی بدترہیں جب کہ ہاسٹل میں جاں بحق ڈاکٹر مرتضیٰ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سروسزایکٹ بھی نافذ ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے جب کہ ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment