اتوار, 24 نومبر 2024


گلیکسی نوٹ سیون ایک بار پھر انٹری کیلئے بے تاب

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گزشتہ سال بیٹریاں پھٹنے کے نتیجے میں واپس طلب کیے جانے والے گلیکسی نوٹ سیون کے ری فرنش اسمارٹ فون فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سال بیٹریاں پھٹنے کے بعد کمپنی نے دنیا بھر سے فونز طلب کرکے ان کی فروخت روکنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ ماہ تک اس کا کہنا تھا کہ انہیں ری فرنش کرکے بھی بیچا نہیں جائے گا۔ تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا ہے 'سام سنگ الیکٹرونکس نے گلیکس نوٹ سیون ڈیوائسز کے حوالے سے تین اصول مرتب کیے ہیں جن کے تحت انہیں ماحول دوست طریقے سے ری سائیکل اور پراسیس کیا جائے گا'۔ کمپنی کے مطابق پہلے اصول کے تحت ان ڈیوائسز کو ری فرنش فونز یا رینٹل فونز کی شکل میں فروخت کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کے قابل استعمال اجزاءجیسے کیمروں اور دیگر کو دوبرہ استعمال کیا جائے گا جبکہ دیگر میٹریلز جیسے کاپر، گولڈ اور سلور وغیرہ کی ماحول دوست طریقے سے چھانٹی کی جائے گی۔ سام سنگ نے مزید کہا کہ گلیکسی نوٹ سیون ڈیوائسز کو ری فرنش کرکے فروخت کرنے کا انحصار متعلقہ مارکیٹوں میں ریگولیٹری اتھارٹی اور کیرئیر کی مشاورت پر ہوگا جبکہ مقامی طلب کو بھی دیکھا جائے گا۔ اس کے مطابق فونز کی مارکیٹس اور ریلیز کرنے کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔ گلیکسی نوٹ سیون کو 900 ڈالرز کے قریب فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور دو ماہ بعد اس کی فروخت روک دی گئی تھی۔ اب ری فرنش شکل میں یہ پہلے کے مقابلے میں سستا ہوگا اور ممکنہ طور پر پاکستان، بھارت اور ایسی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے جیسا گزشتہ ماہ سامنے آنے والی رپورٹ میں عندیہ دیا گیا تھا جب سام سنگ نے اس کی تردید کی تھی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment