اتوار, 24 نومبر 2024


مائیکروسافٹ کا براؤزر"انٹرنیٹ ایکسپلورر" ختم کرنے کا فیصلہ

Aایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)  مائیکروسافٹ نے 20 سال پہلے براؤسنگ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے براؤزر “انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی جگہ ونڈو 10 میں نیا براؤزر “اسپارٹن” شامل کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کے مار کیٹنگ چیف کرس کیپو سیلا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے براؤزر”انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ دنیا بھر میں  انٹر پرائسس اور صارفین کے لیے ونڈوز ٹین میں موجود ہوگا تاہم وہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے جب کہ نیا سافٹ وئیر پراجیکٹ “اسپارٹن”صارفین کے لیے ڈیفالٹ براؤزر ہوگا جس میں متعدد دلچسپ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے مطابق جب نئے براؤزر “اسپارٹن” اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹیسٹ کے دوران ایک ساتھ ڈیفالٹ رکھا گیا تو اس کا تجربہ کرنے والوں کی جانب سے رد عمل درست نہیں آیا جس پر کمپنی نے نئے پراجیکٹ اسپارٹن کو ہی ڈیفالٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment