اتوار, 24 نومبر 2024


برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا جو رواں سال کے آخر تک فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔   

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی میں تیار کئے گئے اس بلب میں کاربن کی نئی قسم ’’گریفین‘‘ کااستعمال کیا گیا ہے، اسے کینیڈا کی مالی مدد سے چلنے والی کمپنی گریفین لائٹننگ نے بنایا ہے اسی مناسبت سے اسے ’’گریفین بلب‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو عام ایل ای ڈی بلب کی نسبت سستا اور زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہنے کے علاوہ 10 فیصد تک کم بجلی خرچ کرتا ہے۔ بلب بنانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر پروفیسر بیلی کا کہنا ہے کہ گریفین کی پتلی سی تہہ فولاد سے کئی گنا مضبوط ہوتی ہونے کے علاوہ بجلی اور گرمی کا موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ برطانیہ اس شعبے میں مرکزی مقام حاصل کرنے کے لیے چین اور جنوبی کوریا کا بھر پور مقابلہ کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment