اتوار, 24 نومبر 2024


پولیو وائرس نے کینسر سے نجات ممکن بنادی

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین نے ایک تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ پولیو وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو دماغی کینسر کا معاون علاج ہے ۔ تحقیق کے مطابق دماغی رسولیوں کے 2 مریضوں کا علاج پولیو وائرس کی مدد کیا گیا جس کے بعد میڈیکل نے انہیں کینسر سے پاک قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پولیو وائرس ٹھوس سرطانی رسولیوں پر موجود مالیکیولز سے جڑ جاتا ہے جن میں گلائیوبلاسٹوما بھی شامل ہے۔ ماہرین نے پولیووائرس کو پہلے جینیاتی طور پر تھوڑا تبدیل کرکے اس کا متاثر کرنے والا جینوم نکال دیا اور اس بے ضرر پولیو وائرس کو گلائیوبلاسٹوما میں براہِ راست داخل کردیا، رسولی میں جانے کے بعد پولیووائرس نے صحت مند خلیات (سیلز) کو تو نقصان نہیں پہنچایا تاہم کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کو تباہ کرنا شروع کردیا جس کےبعد مریض کے جسم میں موجود قدرتی دفاعی نظام سرگرم ہوگیا اور اس نے کینسر کی رسولیوں کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ڈیوک یونیورسٹی میں مالیکیولر جنیٹکس کے پروفیسر اور سرجری کے ماہر ڈاکٹر میتھیاس گروئمر نے 15 سال قبل کینسر کی رسولی (ٹیومر) پر پولیو وائرس سے حملہ کرکے اسے ختم کرنے کا خیال پیش کیا تھا جس پر ماہرین نے تنقید کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment