ایمزٹی وی (صحت)بلوچستان میں کانگو وائرس پھر سے پھیلنے لگا،رواں سال 16 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دو متاثرہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تشویش ناک صورت حال کے باوجود صوبے میں مرض کی تشخیص کی سہولت ابھی تک موجود نہیں ہے۔
مال مویشیوں سے پھیلنے والا مرض کانگو وائرس پھر سے سرگرم ہوگیا ہے، فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال مختلف علاقوں سے کل 36 اور افغانستان سے 2 مریض لائے جاچکے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال 16 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دو مریض جاں بحق ہوئے۔