ایمزٹی وی (صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے سے الجھنے والے ہو شیار ہو جائیں،پنجاب فوڈاتھارٹی نے عملے کی سکیورٹی کیلئے پہلوانوں کو مامور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 300 پہلوانوں کوسکیورٹی اہلکار کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے پہلوانوں کو اور باڈی بلڈرز کو 25000 روپے تنخواہ دی جائے گی ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ پہلوانوں کو راشن الاﺅنس بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی کے عملے کو کارروائی کے دوران لوگوں کی جانب سے سخت ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر اتھارٹی نے پہلوانوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔