ھفتہ, 23 نومبر 2024


مون سون بارشوں کی تباہی، آپریشن تھیٹر کی چھت سے پانی بہہ کر اندر داخل

 

ایمزٹی وی (صحت)مون سون کی بارشوں نے صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکزلیڈی ریڈنگ ہسپتال کی چھتوں کو چھلنی کردیا ،شعبہ ایمر جنسی میں مریض کا آپریشن بھی جاری رہا جبکہ اس دوران بارش کا پانی بھی چھت سے ٹپکتا رہا۔' ذرائع کے مطابق پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی چھت حالیہ بارشوں کے باعث ٹپکنے لگی اور آپریشن تھیٹر کی چھت سے پانی بہہ کر اندر داخل ہو گیا ۔گزشتہ شب بارش کے باعث چھت ٹپکنے سے آپریشن تھیٹر کے فرش پر پانی جمع ہو گیا اور اس آلودہ ماحول میں آپریشن بھی جا ری رہا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ یہ ایمر جنسی یونٹ کا آپریشن تھیٹر ہے اور خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر آپریشن یہاں ہی ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ایمرجنسی میں آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران تیز بارش ہوئی اور چھت ٹپکنے لگی ،چونکہ آپریشن جاری تھا اس لیے اسے مکمل کرنا ضروری تھا ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 16منصوبوں پر کام جاری ہے ،دوسرے منصوبوں کے جاری ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی چھت کو ٹھیک کرنے منصوبے پر کام شروع نہیں ہوا ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments2