ایمزٹی وی (صحت)لاہور سمیت مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ایمرجنسی، او پی ڈیز اوران ڈور سے ینگ ڈاکٹرز غیر حاضر ،سینئر ڈاکٹرز ایمرجنسی میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔
سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ فیصل آباد کے الائیڈ اورسول ہسپتال سمیت سرکاری ہسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے ،ہسپتالوں کی اوپی ڈیز،ان ڈوراورایمرجنسی میں بھی ینگ ڈاکٹرز موجود نہیں جس سے مریض رل کر رہ گئے ،گجرات ، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز سینٹرل انڈکشن پالیسی واپس لینے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں،رحیم یار خان میں تحصیل کے سرکاری ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کوطلب کرلیا،ادھر ملتان کے چلڈرن کمپلیکس ،نشتر ہسپتال میں سینئرز ڈاکٹر ایمرجنسی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں ، عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹر وارڈز سے غائب ہیں۔