ھفتہ, 23 نومبر 2024


انسانی پٹھے کا ٹشو تیار

 

ایمز ٹی وی (صحت)ایک تحقیق کے مطابق پہلی مرتبہ لیبارٹری میں اسٹیم سیل کی مددسے ایک کارآمد انسانی پٹھے کا ٹشو تیارکرلیا گیا ہے جوناقص عضلات کی بیماریوں میں مبتلا افرادکے لئے ایک امید افزاءپیشرفت ہے۔امریکا کے علاقے شمالی کیرولینا میں ڈیوک یونیورسٹی کی سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم نے کہا ہے کہ یہ پہلی ٹیم ہے جنہوں نے بالغ انسانی جلد یا خون کے خلیات کو استعمال کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ان خلیات کوکسی کم سن میں ”دوبارہ پروگرامنگ“کی گئی۔ سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیم سیل کی مددسے ”فعال انسانی ڈھانچے والا مسل یعنی پٹھا “تیارہوگیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment