ھفتہ, 23 نومبر 2024


شوق میں بھی سگریٹ ’ٹرائی ‘ نہ کیجئے

 

ایمزٹی وی(صحت)شوق میں تمباکونوشی کرنے والے زیادہ تر افراد عادی سگریٹ نوش بن جاتے ہیں۔ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ سگریٹ کو بطور ’ٹرائی‘ آزمانے والے کم از کم دو تہائی افراد عادی تمباکو نوشی کرنے لگتے ہیں۔
برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ60فیصد لوگوں نے اسموکنگ کی ٹرائی کی اور ان میں سے69فیصد اسے روزانہ استعمال کرنے کی لت میں مبتلا ہوگئے۔یہ ریسرچ ،سگریٹ نوشی روکنے کے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ پروفیسر پیٹر ہاجک، جوکوئن میری یونیورسٹی کے ریسرچر ہیں انہوں نے پہلی مرتبہ شوقین سگریٹ نوش سے عادی سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے والے افراد سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے۔
ان اعدادو شمار کے بعد ایسے افراد کی جو شرح نکلی وہ انتہائی حیران کن ہے۔اس شرح کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی گئی تو یہ نتائج سامنے آئے کہ 11تا15سال کے19فیصد نوجوانوں نے سگریٹ کو بطور شوق ’ٹرائی‘ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment