بدھ, 24 اپریل 2024


سول اسپتال میں دو روزہ بک فیئر کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(صحت)سول اسپتال کراچی میں دو روزہ اسٹوڈنٹس میگا فیسٹیول اینڈ بک فیئر کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح منگل کو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ خواجہ ضیاءودیگر بھی موجود تھے ۔ بک فیئر کا انعقاد ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کیا گیاتھاجس میں فوڈ کورٹ کے ساتھ طبی اوزار بھی رکھے گئے تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد توفیق کا کہناتھاکہ طلبا کی جانب سے بک فیئر کا انعقا د ایک اچھی کاوش ہے جس سے ان کی پڑھائی کے ساتھ دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے انہی طلبا نے مستقبل میں مریضوں کی خدمت کرنی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ انہیں اچھی معیاری تعلیم فراہم کی جائے کتاب کے ساتھ ان کی محبت قائم کی جائے اور مریضوں سے ان کا رویہ اور برتاؤ بہتر رکھا جائے ۔ بک فیئر میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی ۔ فیسٹیول بدھ کو بھی جاری رہے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment