ھفتہ, 23 نومبر 2024


انفلوئنز مزید دو انسانی زندگی نگل گیا

 

ایمز ٹی وی( صحت) اسپتال ذرائع کے مطابق موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک 48 سالہ خاتون اور ایک 80 سالہ شخص دم توڑ گیا، جن کا تعلق ملتان سے تھا۔ ملتان میں اب تک موسمی انفلوئنزا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوچکی ہے، جن میں سے 16 کا تعلق ملتان، 2 کا خانیوال، 3 کا مظفرگڑھ جبکہ 2 کا تعلق راجن پور اور وہاڑی سے ہے۔ ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق 15 دسمبر سے اب تک موسمی انفلوائنزا کے 184 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 100 مریضوں میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس وقت نشتر اسپتال میں 24 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 2 کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے، خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، تاہم نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے عام شہریوں کو ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment