ایمزٹی وی(صحت/کراچی)کراچی میں انسداد پولیو مہم 9اپریل سے شروع ہو گی سات روز جاری رہے گی ۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔
اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر فیاض جتوئی، ایڈیشنل کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر جنوبی آصف جمیل،کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی تما م ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت ، یونیسیف، بل گیٹس فائونڈیشن اور روٹری کلب کے نمائندے ، ہیلتھ افسران پولیس افسران اور دیگر نے شر کت کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔