ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ کافی عرصے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جو آئی فون کے فیچر 'پورٹریٹ' کی نقل ہوگا اور اب واقعی انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں ملتا جلتا ’فوکس‘ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
آئی فون صارفین کو پورٹریٹ فیچر کے ذریعے یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ تصویر میں جس کو واضح کرنا چاہیں، اس پر فوکس کرتے ہوئے بیک گراو¿نڈ کو بلر یعنی دھندلا کر سکتے ہیں۔انسٹاگرام پریس بلاگ کے مطابق ایسی ہی سہولت اب انسٹاگرام صارفین کو فوکس فیچر سے بھی حاصل ہوگی، جس میں صارف سیلفی یا بیک کیمرے سے لی گئی تصویر میں یہ فیچر استعمال کرسکتا ہے۔علاوہ ازیں یہ فیچر ویڈیو بناتے ہوئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔