جمعہ, 22 نومبر 2024


دیوار کو اسمارٹ بنانے والا پینٹ

 

ایمز ٹی وی( منیٹرنگ ڈسک) ٹچ اسکرین ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسا روغن (پینٹ) تیار کیا ہے جو بہت کم خرچ میں آپ کے گھر کی دیوار کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔
اس طرح وہ دن دور نہیں جب دیواریں ہمارے ہاتھ کے اشاروں سے روشنی کھولیں یا بند کریں گے، گھر کا درجہ حرارت تبدیل کریں گی اور دیگر اہم امور انجام دیں گی۔ ڈزنی کمپنی اور کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک ایسا کم خرچ پینٹ بنایا ہے جو پورے گھر کو ایک انٹرایکٹو ٹچ سینسر میں تبدیل کرسکتا ہے۔
اسے وال پلس پلس کا نام دیا گیا ہے جو آپ کے گھر کی دیواروں کو اسمارٹ بنادے گا اور یہ اتنا کم خرچ ہے کہ ایک مربع میٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کےلیے صرف 20 ڈالر یا پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے بعد اس کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔
تاہم یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی طرح بہت درستگی سے کام نہیں کرتا۔ وال پلس پلس یہ بتا سکتا ہے کہ کون دیوار کے پاس کھڑا ہے اور اس کا محلِ وقوع بیان کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹی وی کھلا چھوڑ کر اس کے سامنے سے ہٹ جائے تب بھی یہ اس سے ا?گاہ کردیتا ہے تاہم اس کا اظہار کسی لیپ ٹاپ یا ڈسپلے پر ہوتا ہے۔

جب کوئی دیوار کو چھوتا ہے ہے تو سینسر محسوس کرکے بتاتا ہے کہ دیوار پر کہاں ہاتھ لگایا گیا ہے اور کون کس طرح ہاتھ ہلارہا ہے۔ یہ عین اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے جس طرح تھری ڈی اسپیس میں کسی مقام کا پتا لگایا جاتا ہے۔ ڈزنی ریسرچ کمپنی شاید اس ٹیکنالوجی کو ا?گمینٹڈ ریئلٹی میں جذب کرکے اسے تھیم پارک اور میوزیم وغیرہ میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن ڈزنی نے اب تک اس تحقیق کے استعمال سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment