ھفتہ, 23 نومبر 2024


خسرے سے بچاؤ کے لئے6 روزہ مہم کا آغاز

 

ایمزٹی وی(صحت)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فاروق ہوت نے ای پی آئی سینٹر حب میں خسرہ کے خلاف 6روزہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بسنت کمار ،نسیم خان اور محمد ابراہیم بھی موجود تھے اس دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام فاروق ہوت نے بتایا کہ اس مہم میں پانچ سال سے دس سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا ئے جائیں گے ضلع لسبیلہ کی 20یونین کونسلوں میں خسرے کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جس میں 122آؤٹ ریچ ٹیمیں ،تین موبائل ٹیمیں ،21 فکس ای پی آئی سینٹرٹیموں کی مدد سے73ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیمیں پولیومہم کی طرح گھر گھر جاکر ٹیکے نہیں لگائیں گی بلکہ محلہ میں یا کسی ایل ایچ ڈبلیو کے گھر یا کسی معزز کے گھر میں بیٹھیں گی جہاں پر علاقے کے تمام بچو ں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی انہو ں نے کہاکہ یہ خطرناک وبائی مرض ہے جس سے بچوں کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے ہم تمام علاقوں کے معززین سماجی ورکروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے پانچ سال سے دس سال تک کے بچوں کو خسرہ مہم کے خلاف قائم کیئے گئے سینٹرز پر لاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ بچے اس وبائی مرض سے بچ سکیں۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام فاروق ہوت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بسنت کمار نے حفاظتی  سینٹرزکا دورہ کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment