ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز

 

کراچی: سندھ بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگئی ۔مہم کا آغاز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جنت گل اسپتال سہراب گوٹھ میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر ظہور بلوچ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور ضلعی ہیلتھ افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 56 ہزار ورکرز اور رضار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں سے 12ہزار کراچی اور 44ہزار دیہی سندھ میں اپنی خدمات انجام دینگے۔
کراچی میں پولیو ورکرز کی حفاظت پر 5ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگے۔دریں اثناء دیگر اضلاع کی طرح ضلع غربی میں بھی انسداد پولیو کے اہداف حاصل کر نے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شادیہ جعفر نے ضلع غربی میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں نگراں کمیٹیاں قائم کی ہیں۔تاکہ رہ جانے والے بچوں کی بھرپورطور پر نگرانی ہوسکے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکنہ کوشش کی جا سکے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔
ڈپٹی کمشنر غربی شادیہ جعفر نے پولیو مہم کے آغاز سے قبل اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھو ں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں ہر ممکنہ ہ طور پر پانچ سال تک کے ہر بچہ تک پولیو ٹیم کو رسائی حاصل ہو اور کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment