جنوبی کوریا: سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نئے کیمروں کی بدولت موبائل فوٹو گرافی کو ایک نیا عنوان ملے گا کیونکہ مڈ رینج اسمارٹ فون کے نئے ماڈل سام سنگ گیلکسی اے نائن کی پشت پر ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ چار کیمرے پیش کیے جارہے ہیں۔
اگرچہ ہواوے پی 20 پرو میں ایک ساتھ تین کیمرے پیش کیے گئے ہیں لیکن سام سنگ نے اس سے بڑی جست لگائی ہے اور ایک ساتھ چار کیمرے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اختراع سے حقیقت سے قریب، زندہ اور خوبصورت تصاویر لینا ممکن ہوگا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔
ان چار کیمروں میں چار مختلف لینس لگے ہیں جن میں ایک الٹر وائیڈ لینس بھی ہے، ایک ٹیلی فوٹو لینس ہے جو دگنا اپٹیکل زوم کرتا ہے بقیہ دو کیمروں میں 24 میگا پکسل کیمرا ہے جبکہ چوتھا لینس ان ڈیپتھ سینسنگ کیمرا ہے۔ اسی طرح فرنٹ کیمرا بھی 24 میگا پکسل کا ہے جس میں 1.7 ایف لینس ہے۔
تاہم سام سنگ نےاس کی بہت کم تفصیلات دی ہیں۔ اس میں ایکسائنوس 7885 اسنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے اور اندرونی اسٹوریج 128 جی بی تک ہے جسے کارڈ کے ذریعے بڑھا جاسکتا ہے۔ فون کا ڈسپلے 1080×2220 پکسل ہے اور اسکرین کی چوڑائی 6.3 انچ ہے۔
اس بار لیمونیڈ بلیو اور چیونگم گلابی رنگ میں بھی یہ فون دستیاب ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 690 ڈالر لگایا گیا ہے