ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ آپ نے جلسے جلوسوں میں ڈرون کیمرے تو اڑتے بہت دیکھے ہوں گے، اب سائنس دانوں نے دنیا کا چھوٹا ترین ڈرون تیار کرلیا ہے جسے آپ اپنی جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
اسکائی نینو نام کے اس ننھے ڈرون کی لمبائی صرف دو انچ ہےاور وزن 11 اعشاریہ 9 گرام ہے۔اس کی بیٹری چارج ہونے میں صرف تیس منٹ لگتے ہیں ،چار ننھی پنکھڑیوں پر مشتمل اس ڈرون میں ایل ای ڈی لائٹیں بھی ہیں۔ یہ ننھا منا ڈرون ان ڈور اور آئوٹ ڈور با آسانی پرواز کر سکتا ہے۔