مانیٹرنگ ڈیسک: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لفظ ٹھنڈ بہت سنائی دینے لگتا ہے ، ٹھنڈ لگ رہی ہے ، ٹھنڈ کی وجہ سے بیمار ہے ، باہر نہ نکلو ٹھنڈ لگ جائے گی ،موسم میں ٹھنڈ سے مراد طعبیت کی نا سازی ہے جس میں آنکھوں سے پانی آتا ہے تھکن اور بخار کی کیفیت شامل ہے
اس طرح کی کیفیت کو نظر انداز نہ کریں اور آگر تھکن محسوس ہو تو آرام کرلیں دیادہ تر لوگ تھکن کو معمولی سی بات سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں لیکن اس طرح کی کیفیت جب بھی محسوس ہو فورا آرام کرلینا چاہئے بند ناک ٹھنڈ لگنے کی علامت سب سے پہلے ناک بند ہونے پر پتا چلتی ہے ناک بند کھولنے کے لئے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں ذہنی دباﺅ کام کی تھکن آپ کو ذہنی دباﺅ میں ڈال دیتی ہے جس کی وجہ سے آپ ٹھنڈ کا شکار ہو سکتے ہیں
ڈاکٹر ذہنی دباؤاور بیماری کے درمیان تعلق ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن ایک بات واضح ہے کہ دائمی ذہنی دباؤ انسانی مدافعتی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے گلے کی خراش یہ بھی سردیوں کی سوغات ہی ہے اس لئے اگر آپ کو گلے میں خراش محسوس ہو تو نیم گرم پانی پیں نمک ڈال کر غرارے کریں اس سے حلق کے حص صاف پوجاتے ہیں جہاں سے کھانسی پیدا ہوسکتی ہے اور سردیوں میں گرما گرم سوپ کا بھی استعمال کریں کیونکہ چکن سوپ سردیوں میں گلے کے انفیکشن کے لئے مفید ہے ۔