جمعہ, 22 نومبر 2024


ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج دوسرےروزبھی جاری،مریضوں کوپریشانی کاسامنا

صوبائی دارالحکومت سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی اور اس دوران او پی ڈیزمیں کام بند رہا۔

سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے، ہیلتھ الاؤنس اور انشورنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، دوسرے روز بھی تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ محکمہ صحت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، یہاں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا، ہم محکمہ صحت سندھ کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سپریم کورٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر بھی محکمہ صحت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی مطالبات کے حق میں ان کا احتجاج بدھ تک جاری رہے گا، مطالبات نا ماننے کی صورت میں آئندہ ایمرجنسی اور وارڈز بھی بند کریں گے اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے،جس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور محکمہ صحت خود ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment