کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد ٹی 20 سیریز کھیلنے دبئی سے کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر پی سی بی ویمن ونگ کے آفیشلز نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر ایئرپورٹ کے اطراف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے
Windies women team arrives in Karachi for the T20Is series.
— PCB Official (@TheRealPCB) January 30, 2019
More on #PAKWvsWIW series ➡️ https://t.co/fcEgEInniX pic.twitter.com/IxHqZXEnlH
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت میریسا ایگیولیرا جب کہ قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کررہی ہیں، دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، دوسرا یکم فروری اور تیسرا میچ 3 فروری کو ہوگا، تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے
۔