ھفتہ, 23 نومبر 2024


فالج کے خطرے کو کم کرنے کے لیے نارنجی کا جوس کارآمد ثابت

ہالینڈ: نارنجی کے رس کے فوائد سے ہم سب ہی واقف ہیں اور اب ایک بہت بڑے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ایک گلاس نارنجی کا رس پینے والوں میں فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ سروے کا مقصد غذا، صحت یا اس سے ہونے یا نہ ہونے والی بیماریوں کے بارے میں معلوم کرنا تھا۔ ہالینڈ میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اینڈ اینوائرمنٹ نے یورپی کینسر اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے تحت 35000 افراد کا 15سال سے زائد عرصے تک سروے کیا جن میں 20 سے لے کر 70 سال تک کے افراد شامل تھے تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نہ صرف نارنجی کے جوس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ دیگر اقسام کے تازہ پھلوں کا رس بھی اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ نارنجی کا جوس دل کے امراض کے خطرے کو بھی دور کرتا ہے اور اس سے دل کی شریانوں کے متاثر ہونےکا خدشہ 12 سے 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ پھلوں کے رس میں تمام اہم کیمیکلز اور فلے وینوئڈز پائے جاتے ہیں جس سے خون کے لوتھڑے بننے کی شرح کم ہوتی ہے اور فالج کے اکثر واقعات کی وجہ یہی خون کے لوتھڑے ہوتے ہیں جو جسم میں گھومتے ہوے دماغ کی باریک رگوں میں پھنس جاتے ہیں اور یوں دماغ کو خون کی فراہمی متاثر ہوجاتی ہے جس سے فوری موت واقع ہوجاتی ہے یا بچ جانے والے کسی نہ کسی معذوری کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اسی لیے ماہرین نے کہا ہے کہ تمام لوگ نارنجی کا رس پینے سے دور نہ ہٹیں کیونکہ اس کے بے پناہ فوائد ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment