لندن :وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے کڑی ورزشیں کرتے ہیں اور گھنٹوں واک کرتے ہیں لیکن اب برطانوی سائنسدانوں نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس کے سائنسدانوں نے موٹاپے کے شکار افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ 10منٹ کی واک کیا کریں۔ یہی ان کو موٹاپے سے نجات دلانے کے لیے کافی ہو گی۔ ڈاکٹر یوشیرو ہنٹانو کا کہنا تھا کہ ”متحرک رہنے کے لیے واک کرنا انتہائی سادہ اور آسان ترین طریقہ ہے۔ اس سے موٹاپا کم کرنے اور صحت مند رہنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ تیز قدم چلنے سے زیادہ کیلوریز استعمال ہوتی ہیں اور دل کی صحت پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم اس کے لیے گھنٹوں واک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف 10منٹ روزانہ کی واک ہی کافی ہے۔ آپ کو یہ دس منٹ کی واک اتنی تیزی کے ساتھ کرنی چاہئیں کہ آپ اس وقت میں 10ہزار قدم چلیں