بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ہمارے طرز زندگی میں کچھ ایسے معمولات شامل ہوتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ بالوں کو بھی سفید کردیتے ہیں. فضائی آلودگی آپ کے لیے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ فضائی آلودگی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہے۔ فضا میں موجود زہریلے اجزا بالوں کو رنگ دینے والے عنصر میلانین کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث بال سفید ہونے لگتے ہیں۔ ذہنی تناؤ. اسٹریس، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بالوں کو سفید کرنے والی سب سے عام وجہ ہے۔ ذہنی تناؤ کا سب سے پہلا اثر بالوں کی سفیدی کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ سگریٹ نوشی سگریٹ نوشی بھی بال سفید کرنے کا اہم سبب ہے، اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے لیکن سگریٹ کے دھوئیں میں وقت گزارتے ہیں تب بھی آپ کے بال سفید ہوسکتے ہیں۔ ہارمونز کی تبدیلیاں جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے ساتھ بالوں کی رنگت میں بھی فرق آجاتا ہے۔ یہ عمل عموماً 30 سال کی عمر کے بعد انجام پاتا ہے۔ قوت مدافعت کو کمزور بنانے والی بیماریاں ایسی بیماریاں جن سے آپ کی قوت مدافعت کمزور ہو بھی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں نزلہ اور سائنس سرفہرست ہیں۔ والدین کے بال جلد سفید ہونا اگر آپ کی والدہ یا والد کے بال جلدی سفید ہوگئے تھے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے بال بھی عمر سے پہلے سفید ہوجائیں گے