ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈیفنس میں شراب خانہ کھلنے کے خلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی: ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں شراب خانہ کھولے جانے کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا.
 
ڈیفنس کے علاقے میں شراب خانہ کھولنے کیخلاف مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے کی،مظاہرے میں ڈیفنس کلفٹن کی رہائشی خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
 
مظاہرے میں اراکین اسمبلی صائمہ ندیم، ادیبہ حسن، اقلیتی ونگ کے مکیش داتار، سنجے گنگوانی، ممبر ایگزیکٹو بورڈ عمران صدیقی، عدنان اسماعیل، توقیر احمد، افتخار فاروقی اور دیگر بھی شریک تھے۔
 
آفتاب صدیقی نے کہا کہ شراب نوشی ایک لعنت ہے،شراب نوشی تمام مذاہب میں حرام ہے، ہم کسی صورت اس کو اپنے گلی محلوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے شراب خانے کے خلاف بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ کے باہر نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی کوشش رنگ لائے گی اور ہم شراب خانہ نہیں کھلنے دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment