مانیٹرنگ ڈیسک: موبائل فون کے ذریعے اپنی تصویر بنانے کا عمل سیلفی کہلاتا ہے، سب سے پہلی سیلفی کس نے لی ہوگی یا اس لفظ کا سب سے پہلے استعمال کس نے کیا ہوگا؟ کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔
بہرحال2013 تک لفظ سیلفی اتنی شہرت اور اہمیت ضرور اختیار کر گیا تھا کہ آکسفورڈ ڈکشنری نے اِس لفظ کو اُس سال کا مشہور ترین لفظ قرار دینے میں ذرا بھی پس و پیش سے کام نہیں لیا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیلفی لینے کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
جس میں سب سے کلیدی کردار آئے دن نت نئے متعارف ہونے والے اسمارٹ فونز کا ہے ۔ اب تو ’’سیلفی فون‘‘ بھی عام فروخت کے لیے دست یاب ہیں جن میں بطور خاص سیلفی لینے کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ چار چار کیمرے نصب ہوتے ہیں تاکہ آپ کی لی گئی سیلفی زیادہ سے زیادہ شان دار نظر آسکے۔
یعنی اگر یہ کہا جائے کہ اب سیلفی خوش گوار یادیں محفوظ کرنے کے بجائے صرف خودنمائی کے لیے استعمال ہورہی ہیں تو کچھ بے جا نہ ہوگا۔ دنیا بھر میں سیلفی کے ذریعے خودنمائی کا یہ خبط اس خطرناک سطح تک جاپہنچا ہے کہ بعض مواقع پر لوگ منفرد یا انوکھی سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی قیمتی جان تک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے