ھفتہ, 23 نومبر 2024


عدسوں پرمعلومات ظاہرکرنےوالی اسمارٹ عینک

مانیٹرینگ ڈیسک : آگمینٹڈ ریئلٹی والے موبائل فون اور عینکوں کے متعلق تو آپ نےسنا ہوگا۔ جب آپ کوئی منظر دیکھتے ہیں تو اس کی اضافی معلومات اسی کے ساتھ منظر میں شامل ہوجاتی ہے۔
 
اب بوش کمپنی نے ایک ہلکا پھلکا اور جدید چشمہ بنایا ہے جس کے شفاف عدسوں کو معلومات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اگرچہ بہت سی کمپنیوں نے ایسے چشمے بنائے ہیں لیکن وہ بھاری بھرکم تھے تاہم بوش اسمارٹ عینک میں نصب سرکٹ بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بوش نے اسے لائٹ ڈرائیو کا نام دیا ہے جس کا فریم بھی فیشن کے عین مطابق ہے۔ اس میں نصب پروجیکشن سسٹم دونوں عدسوں پر ٹیکسٹ اور تصاویرظاہر کرتا ہے جسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
 
فرض کیجئے کہ آپ ایفل ٹاور کے پاس کھڑے ہیں تو یہ اس کی تفصیلات یا حقائق عدسے پر دکھانا شروع کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فون کے پیغامات بھی لائٹ ڈرائیو پر پڑھ سکتے ہیں جو شفاف شیشوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment