ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایپس کےذریعےالجبراکوآسان کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک :صارفین کے لیے کیلکولیٹر یا متعدد ایسی ایپس موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ بنیادی حساب کتاب کر سکتے ہیں لیکن ان ایپس اور کیلکولیٹر کے ذریعے الجبرا کے مشکل سوالات کا حل آج تک ممکن نہیں تھا۔
 
لیکن، حال ہی میں مائیکرو سافٹ نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو الجبرا کے مشکل ترین سوالات، ٹریگنومیٹری، کیل کیولس اور اسٹیٹسٹک کے مشکل سوالوں کو حل کر سکتی ہے۔
 
مائیکرو سافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ریاضی سے متعلق سوالات کے حل کرکے  جوابات بتائے گی۔
دوسری جانب یہ ایپ طلباء کو آن لائن لیکچر کی بھی پیشکش کرتی ہے تاکہ طلباء ان سوالات کو مکمل طرح سمجھ سکیں۔ اس ایپ کے ذریعے طلباء سوالات کو نشان لگا کر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
 
مائیکرو سافٹ کی ایپ کی مدد سے صارفین ریاضی کے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ایپ میں سوال خود درج کرسکتےہیں جب کہ موبائل فون سے تصویر اسکین کرکے بھی سوال ایپ میں درج کیے جا سکتے ہیں۔
 
مائیکروسافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ایپل اسٹور پر بھی صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے جب کہ یہ ایپ مختلف زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment