جمعہ, 22 نومبر 2024


51 ہزار 626 کارڈز پر کرسمس پیغامات

ٹوکیو: جاپانی شہرنےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب ایک نیا اعزازاپنے نام کیا
جاپان میں 50 ہزار کارڈ سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
 
جاپانی شہر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایک نیا اعزاز دیا گیا ہے جس میں مقامی بچوں نے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے کرسمس کارڈ سے ایک خوبصورت درخت بنایا ہے جو اب تک سب سے زیادہ کارڈز سے بنا درخت ہے جس پر کل 51 ہزار 626 کارڈز پر کرسمس پیغامات لکھے گئے ہیں۔
 
جاپانی شہر موریاما میں سب سے زیادہ کارڈز بنا کرسمس درخت جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے (فوٹو: ایم ایس این)
 
یہ خوبصورت درخت موریاما شہر کے اسکولوں اور ڈے کیئر سینٹر کے ہزاروں بچوں نے اپنے کارڈز سے سجایا ہے۔ ستمبر میں شہر کی انتظامیہ نے ستمبر کے ماہ میں ہی بچوں کو روشنی منعکس کرنے والے کارڈ دیئے تھے جس پر انہیں اپنی خواہشات لکھنے کو کہا تھا۔ ہر بچے نے اپنی خواہش ایک کارڈ پر لکھی اور یہ کارڈز شہر کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر بنے ایک کرسمس درخت پر لگادیے گئے۔
 
درخت پر کارڈ لگائے جانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کو بلایا گیا جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے زیادہ تہنیتی کارڈز سے بنا دنیا کا سب سے بڑا کرسمس درخت ہے۔ اب موریاما شہر میں اس درخت کی نمائش جاری ہے جو 26 دسمبر تک عوام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس کےبعد کرسمس درخت کو حفاظت سے رکھا جائے گا۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment