اسمارٹ فون متعارف ہونے کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے موبائل ایپلیکشن بھی سامنے لائی گئیں، سال 2010 کے بعد سے 2019 تک ہزاروں کی تعداد میں ایپس آئیں البتہ اس دورانیے میں صارفین کی دلچسپی سوشل میڈیا سے متعلق ایپلیکشنز پر ہی رہی۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کی جانب سے 2010 سے 2019 (دہائی) کی فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن فیس بک کو صارفین نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا۔
اگر صرف رواں سال کی بات کی جائے تو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے 1ارب کھرب 20 ارب صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت پانچ فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 90 ارب کے قریب لوگوں نے فیس بک پر گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافی وقت دیا۔
اسی طرح صارفین نے موبائل گیمز، ویڈیو ایڈیٹر، انٹرٹینمنٹ ایپس میں بھی دلچسپی لی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کی ایپس بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
دس سال کے دوران ٹاپ ٹین میں آنے والی موبائل ایپلیکشنز
فیس بک
فیس بک میسنجر
واٹس ایپ میسنجر
انسٹاگرام
اسنیپ چیٹ
اسکائپ
ٹک ٹاک
یوسی براؤزر
یوٹیوب
ٹویٹر
رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ٹک ٹاک اور لائیکی وہ ایپس ہیں جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئیں اور انہیں بھی لاکھوں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔
فیس بک میسنجر
فیس بک
واٹس ایپ
ٹک ٹاک
انسٹاگرام
شیئر اٹ
لائیکی
اسنیپ چیٹ
نیٹ فلکس
اسپاٹی فائی
علاوہ ازیں گیمز مین اگر دیکھا جائے تو سال 2019 میں پب جی نے بہت تیزی کے ساتھ صارفین کی توجہ حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔
سال 2019 میں ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیمز
فری فائر
پب جی موبائل
سب وے سفرز
کلر بمپ تھری ڈی
فن ریس تھری ڈی
رن ریس تھری ڈی
مائی ٹاکنگ ٹوم 2
ہوم ایسکیپ
اسٹاک بال
کال آف ڈیوٹی موبائل