مانیٹرنگ ڈیسک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے سی ای او ٹِم کُک نے نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ سان جوز سٹیٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات کی
اس موقع پر لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد ٹم کوک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لڑکیوں کے لئے تعلیم تک رسائی کے لیے ملالہ یوسف زئی ایک بے مثال چیمپئن ہیں جو کہ ہر انسان کا بنیادی حق بھی ہے اور ایپل کو ملالہ فنڈ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر فخر ہے تاکہ 130ملین لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔