مانیٹرنگ ڈیسک : آئی فون کمپنی ایپل نےہیکرزکےلئےڈیوائس میں خامی ڈھونڈنےکےلئےانعام کی پیش کش کی ہے۔
آئی فون کمپنی ایپل نےباضابطہ طورپرایک اعلان کیاہےکہ جو بھی شخص ایپل کی ڈیوائسزمیں کوئی خامی دریافت کرےگااسےکمپنی کی جانب سے 1 ملین امریکی ڈالر انعام دیاجائےگا ۔
‘ایپل سیکیورٹی باونٹی’کےنام سےمنسوب یہ اسکیم آئی ٹی سیکیورٹی میں خامیوں کوسمجھنے اور کوشش کرنے کے لئے 2016 میں شروع ہوئی تھی اسی منصوبےکاایک حصہ ہے ۔
ایپل کےسیکیورٹی باؤنٹی صفحہ پربھی واضح کیاگیاہےکہ یہ مسائل ایپل آئی فون کےساتھ ساتھ ایپل آئی پیڈ،ایپل لیپ ٹاپ،ایپل ٹی وی اورایپل کی گھڑیوں میں سےکسی میں موجود ہو ۔