منگل, 03 دسمبر 2024


انسانوں کی طرح گائےبھی اپنےجذبات کااظہارکرتی ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ گائے بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے آواز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں؟ یہ بات یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
 
رپورٹ کے مطابق گائے کی ڈکار کی مختلف کیفیات، آواز اور اس کے اتار چڑھاؤ سے اندازہ لگایا گیا کہ یہ کس طرح ایک دوسرے سے اپنے جذبات اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
 
تحقیق میں 333 گائیں کی آوازوں کو ریکارڈ کیا گیا جس کا بعدازاں محقق الیگزینڈر گرین نے جائزہ لیا جو اس تحقیق کی سربراہ بھی ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 'گائے ایک ایسا جانور ہے جو گھل مل کر رہنا پسند کرتی لیکن یہ بھی حیرانی کی بات ہے کہ آپس میں گھلنے ملنے کے باوجود یہ اپنی انفرادی شناخت بھی برقرار رکھتی ہیں'۔
 
تحقیق میں سامنے آیا کے یہ اپنی آوازوں سے پریشانی، بھول لگنا اور خوشی جیسی کیفیات کا اظہار کرپاتی ہیں۔
 
الیگزینڈر گرین کے مطابق ان تمام گائیں کی آوازیں ایک دوسرے سے اتنی مختلف ہے کے وہ انہیں دیکھے بغیر یہ بتاسکتی ہیں کونسی گائے آواز لگارہی ہے۔
 
الیگزینڈر گرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں خوراک نہ دی جائے یا ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے تو بھی یہ آواز کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
 
انہیں امید ہے کہ یہ تحقیق کسانوں کی مدد کرسکے گی تاکہ وہ اپنے جانوروں کے جذبات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment